Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News - Page 286 of 289 - Daily News Updates
Home Blog Page 286

الفا براوو چارلی کے ”گل شیر ” وزیر اعظم عمران خان کا ساتھ دینے میدان میں آگئے

0


اسلام آباد پی ٹی وی کی مقبول ترین ڈرامہ سیریل میں کیپٹن گل شیر کا کردار ادا کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل (ر)سید قاسم شاہ نے اپنے ویڈیو بیان میں وزیر اعظم عمران خان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1987میں ورلڈ کپ ہارنے کے بعد ایک بندہ کرکٹ چھوڑ چکا تھایہاں تک کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ بھی کرلیا تھا مگر اس دوران انہیں احساس ہوا کہ کرکٹ کے بغیر ہسپتال بنانے کا خواب پورا نہیں ہوسکے گا۔انہوں نے کہا کہ اس شخص نے ہسپتال کا خیال ذہن میں رکھ کر اسی لگن و جستجو کے ساتھ پھر سے

کرکٹ کھیلنا شروع کی یہاں تک کہ ورلڈ کپ بھی قریب آگیا تب اس نے یہی سوچا کہ ورلڈ کپ جیتنے سے ہی ہسپتال بن سکتا ہے اس لیے انہوں نے اس دوران کینسر ہسپتال بنانے کے خواب کو اپنا مقصد بنالیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران عمران خان نے نیوزی لینڈ میں عشائیے میں کہا تھا کہ ہم یہاں ورلڈ کپ لینے آئے ہیں، مجھے ان کے اس بیان پر تعجب کا اظہار ہوا کہ ٹیم کی حالت کس طرح کی ہے اور اس کے باوجود اس طرح کے بڑے بیان دیئے جا رہے ہیں لیکن انہیں پتا تھا کہ جس نیت کے ساتھ وہ چل رہے ہیں اس میں اللہ پاک ان کی مدد کریں گے۔سید قاسم شاہ نے عمران خان کی سیاست کے حوالے سے کہا کہ عمران خان نے سیاست میں قدم رکھنے کے بعد یہی فیصلہ کیا تھا کہ وہ پاکستان کو واپسٹریک پر لے کر آئیں گے جس کے لیے انہوں نے گندگی صاف کرنے کا فیصلہ کیا اور اسے اپنا مقصد بنایا، یہ مقصد حاصل کرنے کے لیے انہیں سب سے بڑا عہدہ درکار تھا پھر قدرت کا کرنا یہ ہوا کہ پاناما جیسے کیسز سامنے آگئے اور عمران خان کو آگے آنے کا موقع مل گیا۔ عمران خانکو اس سسٹم کو ٹھیک کرنا ہے اور مجھے امید ہے کہ جس نیک نیتی کے ساتھ اس سسٹم کو ٹھیک کرنے کے لیے عمران خان آگے پہنچے ہیں اس میں یہ کبھی بھی ناکام نہیں ہوں گے، کیونکہ ابھی آپ کو تعلیمی نظام کو بہتر کرنا ہے، ابھی سیاحت جیسے بڑے کام کرنے ہیں اور یہ کام وہی کرسکتا ہے جس کی سوچ پاکستان کے ساتھ ہو اور مجھے یہ امید ہے کہ یہ کام صرف عمران خان کو کرنے ہیں اور اس ضمن میں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں بالخصوص میں آپ کیساتھ ہوں۔

پہلی گریٹ افواج پاکستان انویٹیشن ٹور ڈی تھرپارکر پاکستان زندہ باد سائیکل ریس نے ساری دنیا میں دھوم مچا دی

0


کراچی دنیابھر میں دھوم مچادینے والی’’ پہلی گریٹ افواج پاکستان انویٹیشن ٹور ڈی تھرپارکر پاکستان زندہ باد سائیکل ریس‘‘ کے آج دوسرے دن دوسرے مرحلہ میں انفرادی ٹیم ریس کا انعقاد کیا گیا اور ہر سائیکلسٹ کا 40کلومیٹر فاصلے کا کم سے کم ٹائم ریکارڈ کیا گیا۔ آج سائیکل ریس آرمی پبلک اسکو ل مٹھی سے شروع ہوئی اورمٹھی سے نو کوٹ کے درمیانی راستے سے مٹھی شہر پہنچی ۔ریس کے کوآڈینٹر اور سندھ سائیکلنگ ایسو سی ایشن سیکریٹری جنرل ملک کلیم احمد اعوان نے ریس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آج ریس کے نتائج باعث ٹیکنکل وجوہات

کی بناء پر رکھ دیئے گئے ہیں۔ کلیم اعوان نے مزید بتایا کہ جن کا اعلان کل 23جنوری کو تیسرے مرحلے میں کیا جائے گا۔ کل تیسری دن تیسرے مرحلے میں ٹیم ٹائم ریس کا انعقاد کیا جائیگا۔ آج (ہفتہ ) شام کو تقریب تقسیم انعامات کا شاندار انعقاد ڈپٹی کمشنر مٹھی کے دفتر میں کیا جائے گا۔ پہلی پاکستان آرمی انویٹیشن ٹور ڈی تھرپارکر پاکستان زندہ باد سائیکل ریس کے شرکاء مٹھی کے حسین راستے سے گزر رہے ہیں۔دوسری طرف چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کے ٹو کی مہم پر آنے پر پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی کہ انہوں نے شدید سرد موسم میں پہاڑ کو سر کیا۔گزشتہ روز کے ٹو پہاڑ کی چوٹی سر کرنے والے کوہ پیماؤں کی ٹیم نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں کوہ پیماؤں نے اپنے تجربات کو چیف آف آرمی سٹاف کے ساتھ شیئر کیا۔وفد نے انہیں حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی سہولیات پر بھی شکریہ ادا کیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کوہ پیماؤں نے تاریخ میں پہلی مرتبہ سرد ترین موسم میں کے ٹو پہاڑ کو سر کیا۔کوہ پیماؤں کی یہ ٹیم عالمی مہم کا حصہ ہے،جس نے کے ٹو پہاڑ سر کیا،کوہ پیماؤں کی ٹیم نے حکومت کی جانب سے دی جانے والی سہولیات پر بھی شکریہ ادا کیا۔

پاکستان میں ایک اور عالمی معیار کے ائیر پورٹ کی تعمیر زور و شور سے جاری ملک کا دوسرا ائیرپورٹ ہوگا جہاں دنیا کا سب سے بڑا جہاز لینڈ ہو سکے گا

0

اسلام آباد پاکستان میں ایک اورعالمی معیار کے ائیرپورٹ کی تعمیر جاری۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گوادر میں سی پیک منصوبے کے تحت بین الاقوامی ائیرپورٹ کی تعمیر شروع کی جا چکی ہے، منصوبے کا تعمیراتی کام زور و شور سے جاری ہے،ائیرپورٹ کیتعمیر کیلئے فنڈز کی منظوری گزشتہ سال اکتوبر میں دی گئی تھی، جس کے بعد باقاعدہ تعمیراتی کام کا آغاز ہوا۔ گوادر ائیرپورٹ کی لاگت میں 147 فیصد اضافہ ہوا ہے۔منصوبے پر کل 55 ارب روپے سے زائد کی لاگت آئے گی۔ منصوبے کیلئے زیادہ تر فنڈز چین کی جانب سے فراہم کیے جائیں گے۔ چین کی

جانب سے منصوبے کی تعمیر کیلئے 34 ارب روپے کے فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔ 2007 میں ابتدائی طور پر گوادر ائیرپورٹ 7 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ بعد ازاں 2015 میں منصوبے کو 22 ارب روپے کی لاگت سے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تاہم کوئی عملی پیش رفت نہیں ہوئی۔پھر گزشتہ برس تحریک انصاف کی حکومت نے 147 فیصد زائد لاگت سے ائیرپورٹ کی تعمیر شروع کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری دی۔ فنڈز کی منظوری کے بعد گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تعمیراتی کام کا آغاز ہو چکا، تمام زیر التواء مسائل حل کر دیئے گئے۔ متعلقہ حکام کا بتانا ہے کہ گوادر ائیرپورٹ پاکستان کا جدید اورشاندار ترین ائیرپورٹ ہوگا۔ یہ منصوبہ مختلف وجوہات کی بنا پر کئی برس سے مکمل نہیں ہو پایاتاہم پھر وزیراعظم عمران خان نے خصوصی دلچسپی لے کر منصوبے کی تعمیر کا جلد آغاز کروانے کی بھرپور کوششیں کیں اور بالآخر ائیرپورٹ کی تعمیر کا آغاز ہوگیا۔ ذرائع کےمطابق چین گوادر ائیرپورٹ کے منصوبے کی بلاجواز تاخیر پر سخت نالاں تھا، جس کے بعد وزیراعظم نے اس منصوبے میں خصوصی دلچسپی لی۔ بتایا گیا ہے کہ تعمیر مکمل ہونے کے بعد گوادر ائیرپورٹ پاکستان کا سب سے جدید اور شاندار ترین ائیرپورٹ ہوگا۔ یہ پاکستان کا دوسراائیرپورٹ ہوگا جہاں دنیا کا سب سے بڑا مسافر طیارہ اے 380 بھی لینڈ کر سکے گا۔ اس وقتنیوز اسلام آباد ائیرپورٹ ملک کا سب سے بڑا اور عالمی معیار کے مطابق جدید ترین ائیرپورٹ قرار دیا جاتا ہے۔

عدالتی حکم پر ایف آئی اے کا بڑا ایکشن ،پاکستان کی معروف ائیر لائن کے اثاثے ضبط کرنے کا عمل شروع

0

اسلام آباد  وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے شاہین ایئر انٹرنیشنل کے متعدد عہدیداروں کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں عدالتی حکم پر ایئرلائن کے طیارے سمیت جائیداد کو ضبط کرنے کا عمل شروع کردیا۔نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ دستیاب دستاویزاتاور عہدیداروں کے مطابق ایف آئی اے نے گزشتہ برس سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 2.1 ارب روپے نقصان پہنچانے کے الزام میں شاہین ایئرلائن کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا تھا۔ایف آئی اے کے ڈائریکٹر رؤف شیخ نے کہا کہ شاہین ایئر نے مبینہ طور پر سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 20 کروڑ روپے

کا نقصان پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ ایئرلائن، حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) کے 11 ارب روپے اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) کے 5 کروڑ روپے کی مبینہ طور پر قصداً ڈیفالٹر ہوگئی۔انہوںنے کہاکہ شاہین ایئر کے مالکان نے متحدہ عرب امارات میں مبینہ طور پر کمپنیاں بنائیں اور اس پیسے کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان اور بیرون ملک جائیدادیں خریدیں۔ایف آئی اے سندھ کے ڈائریکٹر منیر احمد شیخ نے کہا کہ شاہین ایئر کے سی ای او خالد صہبائی اور دیگر 8 ڈائریکٹرز کے خلاف سی اے اے کو مبینہ طور پر نقصان پہنچانے پر 13 جولائی 2020 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔انہوںنے کہاکہ ملزمان نے پاکستان اور بیرون ملک مختلف بینک اکاؤئنٹس میں منیلانڈرنگ کی اور اسی رقم سے جائیدادیں خریدیں۔ایف آئی اے افسر نے کہا کہ شاہین ایئر کے ڈائریکٹرز کے خلاف اب تک منی لانڈرنگ سے منسلک جائیدادوں کو عارضی طور پر ضبط کرنے کے لیے ایف آئی اے کو اجازت دے دی ہے۔یاد رہے کہ جولائی 2020 میں ایف آئی اے نےسول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی شکایت پر شاہین ایئر انٹرنیشنل کے خلاف قومی خزانے کو مبینہ طور پر ایک ارب روپے کا نقصان پہنچانے پر مقدمہ درج کرلیا تھا۔شاہین ایئرلائن کے خلاف مقدمہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 406 (کرمنل بریچ آف ٹرسٹ)، 489ـایف(ڈس آنرنگ آف چیک)، 109 (جرم میں اعانت)، 34 (مجرمانہ عزائم) اور انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کی دفعہ 3 اور 4 کے تحت درج کیا گیا تھا۔شاہین ایئر لائن کے جن اراکین کو اس مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا ان میں سی ای او احسان خالد صہبائی اور ڈائریکٹرز کاشف محمود، سبرینہ کلثوم صہبائی، جاوید کریم، جینٹ صہبائی، ہوشنگ بی سدوا، راشدہ یاسمین، یاور محمود اور محمد واثق شامل ہیں۔مقدمے میں نامزد شاہین ایئر کے ایک ڈائریکٹر یاور محمود صہبائی کو گزشتہ برس گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Sirf 4 Month Me 27kg Weight Lose Karne Wali 23 Sala Kanza

0

It is not easy to loose weight, and surprisingly sometimes weight loss drinks may do the trick to help loose weight. So try this home-made weight loss drink recipe and don’t forget to exercise as well.

In one glass of lukewarm water add 1-2 tsp of Isaphaghol ka chilka, 1 lemon juice, a few mint leaves and 1 tsp of honey.
Drink before you have breakfast everyday to see results of weight loss

TikToker Aiman Zaman Falls Victim To A ‘Leaked Video’ Scandal

0


TikToker Aiman Zaman Falls Victim To A ‘Leaked Video’ Scandal. Pakistani TikTok star Aiman Zaman, who received massive popularity through her TikTok videos, has landed in a controversy over a leaked explicit video.

An alleged shocking video of her is making rounds on social media.

The tiktoker and her fiancé on Wednesday took to social media to clear the rumours about the controversy. They categorically denied it was them in the viral video.
They said that the girl in the video is completely different .

Sharing her feelings with the fans, the 28-year-old actor said that she cried for two hours over what she called ‘a shameful act’ by social media users who were sharing and commenting on the video. She also lambasted people for sharing unverified videos.
Lakhani also warned that the perpetrators of the such heinous act could also face legal action for defaming a girl.

WATCH – Rawalpindi youngster hit to death by train while shooting TikTok video

0


RAWALPINDI – A 17-year-old boy succumbed to death on Friday after being hit by a train as he attempted to shoot a TikTok video on a railway track.

The deceased is identified as Hamza, a resident of Noorani Mohalla. He arrived at the railway track near Shah Khalid Colony to shoot a TikTok video and mounted his smartphone with a tripod while waiting for the train.

As the train arrived, Hamza started walking alongside the railway track. The youth ignored the close distance and walked alongside the track. Meanwhile, the train’s engine hit him, causing a severe and fatal head injury.


Police and rescue officials rushed to the scene and shifted him to Benazir Bhutto Shaheed Hospital where doctors pronounced him dead on arrival.

Earlier in November last year, a security guard had accidentally shot himself dead while recording a TikTok video in Karachi.

Today’s Gold Rates In Pakistan On 23 January 2021

0

Latest gold rates, silver rates and currency rates are available at Todaysnews.

The gold rate in Pakistan for today, 23 January 2021 is as follows: 95,800 per 10 grams, and the price of gold is Rs 111,700 per Tola.

Location 24k 10g 24k per tola 22k 10g
Pakistan Rs 95,800 Rs 111,700 Rs 87,816
Karachi Rs 95,800 Rs 111,700 Rs 87,816
Lahore Rs 95,800 Rs 111,700 Rs 87,816
Islamabad Rs 95,800 Rs 111,700 Rs 87,816
Rawalpindi Rs 95,800 Rs 111,700 Rs 87,816
Peshawar Rs 95,800 Rs 111,700 Rs 87,816
Quetta Rs 95,800 Rs 111,700 Rs 87,816
Sialkot Rs 95,800 Rs 111,700 Rs 87,816

Currency Rate In Pakistan – Dollar Euro Pound Riyal Rates On 23 January 2021

0

Today’s Currency Rates in Pakistan on 23 January 2021, Current Dollar rate in Pakistan, Latest currency rates of British Pound, Euro, Saudi Riyal, UAE Dirham, Canadian Dollar, Australian Dollar in Pakistan Rupees. All updated rates according to the open market currency rates.

Today currency rate in Pakistan according to international currencies as of 23rd January 2021. The latest prices of USD to PKR, EUR to PKR, GBP to PKR, AUD to PKR are given at this page. These currency prices are provided by open market currency exchange dealers, and currency rates in Pakistan are updated four times every day to keep them fresh and relevant for users.

Today Currency Rate in Pakistan

Currency Buying Selling
Australian Dollar (AUD) 122.50 PKR 124.50 PKR
Bahrain Dinar (BHD) 405.80 PKR 407.80 PKR
British Pound (GBP) 219.00 PKR 222.00 PKR
Canadian Dollar (CAD) 124.50 PKR 127.00 PKR
Chinese Yuan (CNY) 24.90 PKR 25.05 PKR
Danish Krone (DKK) 25.00 PKR 25.30 PKR
Euro (EUR) 193.50 PKR 195.50 PKR
Hong Kong Dollar (HKD) 17.60 PKR 17.85 PKR
Indian Rupee (INR) 2.16 PKR 2.23 PKR
Japanese Yen (JPY) 1.55 PKR 1.58 PKR
Kuwaiti Dinar (KWD) 503.00 PKR 505.50 PKR
Malaysian Ringgit (MYR) 39.40 PKR 39.75 PKR
New Zealand Dollar (NZD) 106.40 PKR 107.10 PKR
Norwegians Krone (NOK) 18.25 PKR 18.50 PKR
Omani Riyal (OMR) 412.00 PKR 414.00 PKR
Qatari Riyal (QAR) 42.70 PKR 43.05 PKR
Saudi Riyal (SAR) 42.60 PKR 43.10 PKR
Singapore Dollar (SGD) 119.00 PKR 121.00 PKR
Swedish Krona (SEK) 18.30 PKR 18.55 PKR
Swiss Franc (CHF) 180.65 PKR 181.55 PKR
Thai Bhat (THB) 5.35 PKR 5.45 PKR
U.S. Dollar (USD) 160.60 PKR 161.30 PKR
UAE Dirham (AED) 43.70 PKR 44.20 PKR

پاکستان امریکہ اور چین کے درمیان مصالحت کا کردار ادا کرنے کو تیار، دونوں ممالک کو بڑی پیشکش

0


اسلام آباد  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ اور چین کے درمیان مصالحت کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے،پاکستان امریکہ کی نومنتخب جوبائیڈن انتظامیہ کے ساتھ تعلقات میں خاطرخواہ اضافے کے لئے پرامید ہے، افغان امن عمل، کے حوالے سے نئی امریکی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے بھیخواہشمند ہیں،نومنتخب امریکی انتظامیہ کو افغانستان میں جاری عمل مزید آگے لے کر جانا چاہیے،طویل عرصے بعد ہم درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، افغان عمل کو آگے بڑھانے کے لئے تمام توانائیاں صرف کرنا ہوں گی،میری دانست میں مفادات کی

یکجائی کی حمایت کی جانی چاہئے،ہماری سوچ اور اہداف نومنتخب امریکی انتظامیہ کی ترجیحات کے مطابق ہیں جنہیں مزید بڑھایا جاسکتا ہے،امریکہ کو سی پیک میں آنا چاہئے، مسابقت اور اس میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے غیر ملکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہاکہ پاکستان امریکہ کی نومنتخب جوبائیڈن انتظامیہ کے ساتھ تعلقات میں خاطرخواہ اضافے کے لئے پرامید ہے، نومنتخب امریکی قیادت سے قریبی راوبط استوار کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ افغان امن عمل، کے حوالے سے نئی امریکی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں،میں سمجھتا ہوں کہ افغانستان میں جو موقع میسرآیا ہے، اسے محفوظ بنانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ نومنتخب امریکی انتظامیہ کو افغانستان میں جاری عمل مزید آگے لے کر جانا چاہیے،طویل عرصے بعد ہم درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، افغان عمل کو آگے بڑھانے کے لئے تمام توانائیاں صرف کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ آغاز سے اب تک جو کچھ حاصل ہوچکا ہے،اسے محفوظ بنانا اور اس مقام سے آگے بڑھانا چاہیے،افغانستان میں تشدد کے واقعات پر ہمیں تشویش ہے کیونکہ اس سے صورتحال میں بگاڑ پیدا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان میں امن کے لئے پاکستان نے سر توڑ کوششیں کیں،افغان امن عمل کے لئے سازگار ماحول کی تشکیل میں ہم نے بہت کٹھن مراحل طے کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہافغانستان میں تشدد پر ہمیں تشویش ہے، ہم محسوس کرتے ہیں کہ اس سے ماحول خراب ہوسکتا ہے،افغانستان میں تشدد کے ذمہ دار ’خرابی‘ چاہنے والے عناصر ہیں، جنہوں نے وار اکانومی سے فائدہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان کے باہر سے بھی ایسے عناصر اس خرابی میں شامل ہیں جو ہماری پرامن، مستحکم اور خوش حالافغانستان کے قیام کی سوچ کے حامی نہیں۔ انہوں نے کہاکہ افغان امن عمل ایک مشترک ذمہ داری ہے لیکن اس کی حتمی ذمہ داری افغان قیادت پر عائد ہوتی ہے، یہ ان کا ملک ہے، ان کا مستقبل اس سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ میری دانست میں مفادات کی یکجائی کی حمایت کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری سوچ اور اہداف نومنتخبامریکی انتظامیہ کی ترجیحات کے مطابق ہیں جنہیں مزید بڑھایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ کو سی پیک میں آنا چاہئے، مسابقت اور اس میں سرمایہ کاری کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ کو چین کے ساتھ پاکستان کی قربت کو معاشی وسیاسی حریف کی نظر سے نہیں دیکھنا چاہیے،پاکستان امریکہ اور چین کے درمیان مصالحتکا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایسا کردار 1972 میں بھی ادا کیا تھا،پاکستان نے اس وقت کے امریکی صدر رچرڈ نکسن کے دورہ بیجنگ میں تاریخی مذاکرات کے لئے راہ ہموار کی تھی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے تاریخی طورپر دونوں ممالک کے درمیان رابطے کے امکانات پیدا کئے ہیں،تبدیلی کی اس فضاء میں پاکستان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔