کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کیلیے اہم خبر

0


ٹورنٹو: کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر امیر خرم راٹھور کا کہنا ہے کہ کینیڈا بھجوائی گئی پاکستانی برآمدات میں امسال 32 فیصد اضافہ ہوا ، پہلے 9ماہ میں 313ملین ڈالرکی برآمدات کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہائی کمیشن کینیڈا اور قونصلیٹ آف پاکستان ٹورنٹو کے زیر اہتمام کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے ماہانہ ای کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

کینیڈا میں پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنر امیر خرم راٹھور نے بتایا کہ کینیڈابھجوائی گئی پاکستانی برآمدات میں امسال جنوری سے ستمبر تک 32 فیصد اضافہ ہوا۔

امیرخرم راٹھور کا کہنا تھا کہ پہلے 9ماہ پاکستان سے کینیڈا کو 313ملین ڈالرکی برآمدات کی گئیں جبکہ گزشتہ سال پاکستانی برآمدات کا حجم 237ملین امریکی ڈالرتھا۔

پاکستانی ہائی کمشنر نے کہااوورسیزپاکستانیوں کوانتخابی عمل میں شریک کرنےکی قانون سازی ہوگئی، بیرون ملک پاکستانی انتخابات میں اپناحق رائےدہی استعمال کرسکیں گے۔

شرکا نے بتایا کہ کینیڈین اقدامات سے پاکستانی طلبا کیلئے اسٹوڈنٹ ویزا کی آسان فراہمی ہوسکے گی۔

پاکستانی کمیونٹی کے لیے منعقدہ ماہانہ ای کچہری میں عوامی،قونصلرخدمات کی بروقت فراہمی سےمتعلق سوالات کےجوابات دیے گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here