راولپنڈی رنگ روڈ کیس: سابق کمشنرراولپنڈی ‌ کی ضمانت منظور

0


لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے راولپنڈی رنگ روڑ منصوبے میں مبینہ کرپشن کیس میں سابق کمشنر راولپنڈی محمد محمود اور ملزم وسیم تابش کی ضمانت منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے راولپنڈی رنگ روڈ کیس میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

ملزمان کے وکیل برہان معظم ملک نے عدالت میں دلائل دیے کہ ملزمان سے کسی قسم کی ریکوری نہیں ہونی، ملزمان سے تفتیش مکمل ہو چکی ہے لہذا ضمانت منظور کی جائے ۔

اینٹی کرپشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان تفتیش میں قصوروار پائے گئے ہیں، ملزم سابق کمشنر نے لینڈ ایکوزیشن کو کروڑوں روپے بغیر اپررول کے دیے ۔

لاہور ہائیکورٹ نے تفصیلی دلائل سننے اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ملزمان کی ضمانت منظور کر لی اور ایک ایک کروڑ کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

سابق کمشنر محمد محمود کو رواں سال چودہ جولائی کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا تھا، محمد محمود پر بطور پراجیکٹ ڈائریکٹر رنگ روڈ کی الائنمنٹ تبدیل کرنے کا الزام ہے۔

اینٹی کرپشن کے مطابق ملزمان نے سڑک کی تعمیر اٹھارہ کلو میٹر سے بڑھا کر چھتیس کلو میٹر کر دی اس اقدام سے منصوبے کی لاگت کئی گنا بڑھ گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here