پاکستان کو غیر مستحکم کرنےکی غیر ملکی کوششیں ہورہی ہیں، وزیر داخلہ

0


اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کوغیر مستحکم کرنےکی غیر ملکی کوششیں ہورہی ہیں، عظیم فوج، ایجنسیاں اور 22 کروڑ عوام کی مدد سے دشمن کے عزائم کو ناکام کرکے ان پر قابو پالیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، دھماکا خود کش تھا، اور خود کش حملہ آورگاڑی میں بیٹھا رہا، دھماکے میں 60 سے 80 سے کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال ہوا، واقعے میں خود کش حملہ آور کے علاوہ 5 افراد جاں بحق ہوئے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دھماکے کےبعد کوئٹہ سےایف سی کی چوکیاں ختم کرناممکن نہیں رہا، اس سے قبل ہم نے13چوکیوں کی کمان پولیس کودےدی تھی۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت ٹیک آف کررہی ہے، گوادر ملک کی ترقی کا دروازہ ہے، دشمن کو پاکستان کی ترقی برداشت نہیں ہو رہی، اور پاکستان کو اندر سے غیر مستحکم کرنے کی غیر ملکی کوششیں جاری ہیں۔

شیخ رشید نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ کوئٹہ دھماکے چیف سیکریٹری سے فوری تحقیقات کا کہا ہے، بائیس اداروں کو سیکیورٹی ہائی الرٹ کی ہدایت جاری کردی ہے، عظیم فوج اور ایجنسیاں ہماری طاقت ہے، عظیم فوج، ایجنسیاں اور بائیس کروڑ عوام کی مدد سے دشمن کے عزائم کو ناکام کرکے ان پر قابو پالیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے تو اس کا علم نہیں، کالعدم ٹی ٹی پی منظم ہو رہی ہے مگر پاک فوج اور عوام مل کر شکست دیں گے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ دس روز کے دوران تین لاکھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کھلے جو بھارت سے آپریٹ ہو رہے ہیں، سوشل میڈیا کا حل نکالنے جارہے ہیں جلد قانون لائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here