پاس ٹریک ایپ پر رجسٹریشن کیلئے عمر کی حد کیا ہوگی؟ پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے اہم خبر

0


کراچی: سول ایوی ایشن نے پاس ٹریک ایپ پر رجسٹریشن سے متعلق تحفظات اورسوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا ہے کہ رجسٹریشن کا اطلاق صرف 12 سال سے زائد عمر پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے پاس ٹریک ایپ پر رجسٹریشن کے معاملے پر سول ایوی ایشن نے ایئرلائن آپریٹرز کے تحفظات اورسوالات کےجوابات دے دیے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کا اطلاق صرف 12 سال سے زائد عمر پرہے جبکہ معذور افراد کو پاس ٹریک کی رجسٹریشن سے استثنی ہوگا۔

سی اے اے نے بتایا کہ سفارتکاروں کوپاس ٹریک سےاستثنی سفارتی پاسپورٹ پرحاصل ہوگا، جو مسافر اسمارٹ فون کا استعمال نہیں جانتے بورڈنگ سے قبل ایجنٹوں کے ذریعےاندراج ہوگا۔

سول ایوی ایشن کے مطابق پاس ٹریک رجسٹریشن بورڈنگ سےقبل کی جائے اور جانچ آرائیول پرہونی ہے۔

سی اے اے نے ہدایت کی ہے کہ ویب پورٹل نہ چلنے پر مسافروں کوپروازمیں سوارنہ ہونے دیا جائے اور اسمارٹ فون نہ رکھنے والے مسافرسے ایئر لائن کی ذمہ داری ہوگی کہ اندراج کرائے ، پاس ٹریک ایپ ویب پورٹل میں اندراج کا پرنٹ بھی قابل قبول ہوگا۔

خیال رہے ایئرلائنزآپریٹرکمیٹی کیجانب سےپاس ٹریک ایپ سےمتعلق وضاحت طلب کی گئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here