وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی منظوری سے گریڈ ایک سے انیس تک کے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کردیاگیاہے۔پمز کے ڈاکٹرز اور تحریک لبیک پاکستان کےساتھ بھی معاملات طے پاگئے ہیں۔اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم پوری کوشش کے باوجود سرکاری ملازمین کو مشتعل کرنے میں ناکام رہی۔