قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کی تاریخوں کا اعلان

0


قومی کرکٹ ٹیم رواں سال اپریل میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی، جس میں 3 ون ڈے اور 4 ٹی 20انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق دورے میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہونگے۔

قومی کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کیلیے 26 مارچ کو جوہانسبرگ روانہ ہوگی، جہاں 2، 4 اور 7 اپریل کو تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا پہلا اور تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ پریٹوریا جبکہ دوسرا ون ڈے میچ جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔


ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں ٹی 20 فارمیٹ میں مدمقابل آئیں گی۔ ابتدائی طور پر یہ سیریز تین ٹی 20انٹرنیشنل میچز پر مشتمل تھی تاہم کرکٹ جنوبی افریقہ کی درخواست پر اس سیریز میں ایک ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

پہلے 2 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز 10 اور 12 اپریل کو جوہانسبرگ جبکہ اگلے دونوں میچز پریٹوریا میں کھیلے جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here