عدالت نے اداکارہ صوفیہ مرزا کے بچوں کوبیرون ملک سمگل کرنے والی ملزمہ صدف ناز کی درخواست ضمانت خارج کردی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کا ملزمہ کی درخواست ضمانت پرتحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملزمہ کیخلاف صفحہ مثل پرمناسب مواد موجودہے،ملزمہ ضمانت کی حقدار نہیں، ملزمہ صدف ناز کو مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے۔
ملزمہ کے وکيل کا کہناتھا کہ صدف نازکابچوں کی اسمگلنگ میں کوئی کردارنہیں، زینب عمراورزنیرہ عمرکو ملزمہ نےاغوا بھی نہیں کیادوران حراست ملزمہ صدف ناز پر پانچ گھنٹے تشدد کیا گیا ملزمہ صدف نازکوضمانت پر رہا کرنےکاحکم دیاجائے۔
جس پراداکارصوفيہ مرزا کا کہناتھاملزمہ نے میرے بچے دس سال سے اغوا کررکھے ہیں، ملزمہ کو گرفتار کرانے کے لئے 10 سال جدوجہد کی۔
میری بچیوں کوہیومن ٹریفکنگ کےذریعےبیرون ملک سمگل کیا گیاسابق شوہر بھی بچیوں کے اغوا میں ملوث ہے، عدالت ملزمہ کی درخواست ضمانت خارج کرنے کا حکم دے۔