ایمن خان مقبولیت میں ایک بار پھر عائزہ خان کےبرابر

0


اداکارہ ایمن خان کے سوشل میڈیا انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 8 ملین فالوورز ہو گئے ہیں۔

شوبزستاروں کی مقبولیت کااندازہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پرانہیں فالو کرنے والے مداحوں کی تعداد سے لگایا جاسکتا ہے خاص طور پر اس دوڑ میں اداکارہ ایمن خان اور عائزہ خان شامل ہیں جن میں یہ ریس لگی رہتی ہے،ایمن خان نے گزشتہ سال پاکستان شوبز انڈسٹری میں سب سے زیادہ انسٹا گرام فالوورز رکھنے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

گزشتہ برس اگست میں انسٹاگرام پر اداکارہ ایمن خان کے مداحوں کی تعداد 70 لاکھ تھی پھر ستمبر میں عائزہ خان کے انسٹاگرام پر 7 ملین فالوورز ہوگئے تھے جو کہ اس وقت ماہرہ خان سے 4 لاکھ زیادہ ہیں۔۔


اس سال کے آغاز میں اُن کا یہ اعزاز معروف اداکارہ و ماڈل عائزہ خان نے اپنے نام کر لیا تھا جن کے انسٹاگرام پر 8 ملین فالوورز ہیں۔

اس دوڑ میں پیچھے رہ جانے والی ایمن خان اب دوبارہ عائزہ خان کے مد مقابل آ گئی ہیں اور دونوں کے 8 ملین فالوورز ہو گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here