سابق امریکی صدر ٹرمپ مواخذے سے بچ گئے

0


اور ڈونلڈ ٹرمپ سزا سے بچ گئے۔امریکی کانگریس پرحملے میں اکسانے کے الزام سے سابق امریکی صدر کو بری کردیا گیا۔
اے ایف پی کے مطابق پانچ روز سے جاری کارروائی میں ٹرمپ کے خلاف مواخذے کیلئے درکار ووٹوں کی دو تہائی اکثریت حاصل نہ ہوسکی۔ مواخذے کے حق میں ستاون جبکہ مخالفت میں سینتالیس ووٹ ڈالے گئے۔مواخذے کیلئے ڈیموکریٹس کو مجموعی طور پر سڑسٹھ ووٹ درکار تھے۔ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے حق میں ان کی اپنی پارٹی کے سات ارکان نے بھی ووٹ دیا۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کانگریس پر حملے کیلئے اپنے حمایتیوں کو اکسانے کا الزام تھا۔ ٹرمپ کے حامیوں نے 6 جنوری کوانتخابی نتائج کے خلاف کپیٹل ہل پر یلغار کی اور رکاوٹیں توڑ کر عمارت میں داخل ہو گئے تھےجس کے نتیجے میں کانگریس کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس روک دیا گیا تھا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here