ایران غیر اعلانیہ ایٹمی ہتھیاروں پر کام کر رہا ہے: وال سٹریٹ جرنل

0


اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں نے نئے شواہد فراہم کیے ہیں جن کے مطابق ایران غیر اعلانیہ طور پر ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری پر کام کر رہا ہے۔
عرب نیوز نے امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل کی سنیچر کو شائع ہونے والی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے خزاں میں معائنے کے دوران دو نیوکلیئر سائٹس سے سیمپل حاصل کیے جن سے ریڈیو ایکٹو مواد کے ٹریسز ملے۔‘
ماہرین نے کہا ہے کہ انہیں معلوم نہیں کہ جو کچھ ملا ہے اس کی نوعیت کیا ہے جس کے بعد ایران ایٹمی پلان کے حوالے سے نئے سوالات نے جنم لیا ہے۔
ایران کئی مرتبہ کہہ چکا ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد جیسے انرجی حاصل کرنے کے لیے ہے اس نے آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کو مشتبہ سائٹس کا دورہ کرنے سے روکا ہے۔
ایران نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے 2015 میں کیے گئے نیوکلیئر معاہدے سے دستبرداری کے بعد ایٹمی سرگرمیوں میں اضافہ کیا ہے۔
اسرائیل سمیت ایران کے عرب ہمسایوں نے اس کی ایٹمی امنگوں کی مخالفت کی ہے۔ اس پر الزام ہے کہ وہ یمن میں حوثی باغیوں، لبنان میں حزب اللہ اور عراق اور فلسطین میں دیگر شدت پسند گروہوں کی حمایت کر رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here