چیف جسٹس کیخلاف غیرمہذب زبان استعمال کرنے پر سیاسی رہنما کو شوکاز نوٹس جاری

0


اسلام آباد: چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد کے خلاف غیر مہذب زبان استعمال کرنے پر سیاسی رہنما کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پی پی رہنما مسعود عباسی کے توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے مسعود الرحمان عباسی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

عدالت عظمیٰ نے کراچی سے تعلق رکھنے والے پی پی رہنما سے چیف جسٹس پر عائد الزامات سے متعلق مفصل جواب طلب کرلیا ہے۔

کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے پیمرا اور ایف آئی اے کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں توہین آمیز مواد پر مبنی ویڈیو سےمتعلق ریکارڈ پیش کرنےکا حکم دیا۔

سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت اٹھائیس جون تک ملتوی کردی، سپریم کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ مسعود الرحمان عباسی کی تقریربادی النظر میں توہین عدالت ہے۔

جسٹس عمرعطابندیال نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ تقریر میں چیف جسٹس کیخلاف غیر مہذب زبان استعمال کی گئی، تقریر الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت بھی جرم کے زمرے میں آتی ہے۔

واضح رہے کہ مسعودالرحمان عباسی حلقہ پی ایس 114 کےجنرل سیکرٹری ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here