پاکستان سے کینیڈا جانے والے مسافروں پر بڑی شرط عائد

0


کراچی : پی آئی اے نے کینیڈا جانیوالے مسافروں کیلئے پروازسے 72 گھنٹے قبل کوروناٹیسٹ لازمی قرار دے دیا اور ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی طور پر ساتھ رکھنے کی شرط عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے کینیڈا کی پروازوں کے لیے ایس او پیزجاری کردیے، جسمیں کہا ہے کہ کینیڈاجانیوالےمسافروں کیلئےپروازسے72 گھنٹے قبل کوروناٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی طور پر ساتھ رکھنے کی شرط عائد کی ہے۔

قومی ایئرلائن کی جانب سے 5 سال یا اس سے زائد عمرکے مسافروں کیلئے کوروناٹیسٹ لازمی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کینیڈاجانے والے مسافروں کو پروازسے قبل موبائل ایپ پر تفصیل جمع کرانا ہوگی۔

ایس او پیز کے مطابق مسافروں کو کینیڈا میں قرنطینہ کرنے سے متعلق پلان بھی ایپ پردرج کرناہوگا جبکہ طیارےمیں بیٹھنےسےقبل مسافروں کاپی آئی اے کے ڈاکٹرمعائنہ کریں گے۔

دوسری جانب پی آئی اے نے کینیڈا کے لیےبراہ راست پروازوں کے معاملے پر مسافروں کےکوروناٹیسٹ سےمتعلق لیباریٹریزکی فہرست جاری کردی ہے، جس میں 25 مستندلیباریٹریزکی کوروناوائرس ٹیسٹ قابل قبول ہوگی۔

پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کراچی کے12لیباریٹریزواسپتالوں سےکورونا ٹیسٹ کرائےجاسکتےہیں، کینیڈاجانے والے مسافروں کوفلائٹ سے72 گھنٹے قبل ٹیسٹ کرانالازمی ہوگا۔

یاد رہے کینیڈین وزیرٹرانسپورٹ نے پاکستان پر پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پی آئی اے کو دوبارہ براہ راست پروازیں شروع کرنے کی ہدایات کی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here