قومی ٹیم کو ٹرافی کیوں نہ ملی؟ وجہ سامنے آگئی

0


ڈھاکا: بنگلہ دیش کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کے بعد قومی ٹیم کو ٹرافی نہ دینے کی وجہ اے آر وائی نیوز نے معلوم کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے نمائندہ خصوصی برائے اسپورٹس شعیب جٹ نے بتایا کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم مینجمنٹ کو پہلے ہی آگاہ کردیا تھا کہ پاکستان ٹیم کو وننگ ٹرافی بھی نہیں دی جائے گی۔

اطلاعات یہ ہیں کہ بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ کے سربراہ بائیوسیکیورببل کاحصہ نہیں اس لئےوہ کل ٹرافی دینےنہیں آئے، بی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ ٹی20سیریزکی فاتح ٹرافی بنگلا دیش بورڈ کے سربراہ ٹیسٹ سیریز کےاختتام پر دینگے۔

واضح رہے کہ کرکٹ میں سیریز کے اختتام پر جیتنے والی ٹیم کو ہمیشہ ٹرافی دی جاتی ہے لیکن پاکستان کو بنگلا دیش سے سیریز جیتنے کے باوجود ٹرافی سے محروم رکھا گیا۔

معاملے پر پی سی بی کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی ٹیم سیریز جیتنے کے بعد ونرز بورڈ کے ساتھ کھڑی ہے مگر سیریز کی ٹرافی کہیں بھی دکھائی نہیں دے رہی بس کھلاڑی بورڈ کے ساتھ تصویر بنوارہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز 26 نومبر سے شروع ہورہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here