مشیر خزانہ شوکت ترین کوسینیٹر بنانے کی راہ ہموار ،ایوب آفریدی کا استعفی منظور

0


اسلام آباد : چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایوب آفریدی کا استعفی منظور کرلیا، ایوب افریدی وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ شوکت ترین کوسینیٹر بنانے کی راہ ہموار ہوگئی ، چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایوب آفریدی کا استعفی منظور کرلیا۔

ایوب آفریدی کے سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے اور ایوب آفریدی وزیراعظم کے مشیر مقرر کردیئے گئے ہیں ، ایوب افریدی وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز ہوں گے۔

وزیراعظم کی سفارش پر صدر مملکت نے باضابطہ منظوری دے دی ہے ، جس کے بعد سینیٹر ایوب آفریدی کو مشیر اوورسیز لگا دیا گیا ہے۔

ایوب آفریدی نے کہا کہ وزیراعظم کو استعفیٰ پیش کیالیکن مشترکہ اجلاس کےباعث انتظار کاکہا گیا، سینیٹ کی نشست وزیراعظم کی امانت تھی، خوشی کے ساتھ واپس کی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے صوابدید ہے جسےچاہیں ذمےداری دیں، وزیراعظم کوئی ذمے داری نہیں بھی دیں گے تو اعتراض نہیں، اوزیراعظم نےموقع دیا قوم و ملک کی خدمت کروں گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here