Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 سکھ کسانوں نے دہلی کے لال قلعہ پر خالصتان کا پرچم لہرا دیا
اسلام آباد بھارت کے یوم جمہوریہ پردہلی کا لال قلع فتح، کسانوں نے اپنا پرچم لہرا دیا۔بھارتی میڈیاکے مطابق لاکھوں بھارتی کسان مودی سرکار کی جانب سے دارالحکومت میں ان کے داخلے کو روکنے کے لیے تمام رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے ٹریکٹروں ٹرالیوں سمیتدارالحکومت نئی دہلی میں داخل ہو گئے۔ کسانوں نے دہلی کا لال قلعہ فتح کر کے اپنا پرچم لہرا دیا ہے۔پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں جاری ہیں۔ٹریکٹروں اور گھوڑوں پر سوار کسانوں کو مودی سرکار روک نہیں پائی۔پولیس کی جانب سے کسانوں کو روکنے کے لیے آنسو گیس کے شیل فائر کیے گئے۔کچھ نوجوان
مظاہرین نے گھوڑوں پر سوار ہو کر اعلان جنگ کیا اور کچھ کسانوں نے پولیس کی کرین پر قبضہ کیا۔یوم سیاہ یا یوم جمہور، ہندوستان کے بہترویں ریپبلک ڈے پر بھارتی قوم اپنی شناخت تلاش کرنے میں مصروف، 26 جنوری 2021 کا سورج ایک ایسے بھارت پر طلوع ہوا جس کا شیرازہ بکھر رہا ہے، ہندوستان تقسیم ہو رہا ہے، خلفشار اور انتشار کا دوسرا نام مودی سرکار ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت کا آئین سیکولر ریاست کی بات کرتا ہے مگر مودی سرکار کے بھارت میں اقلیتوں کے لیے زمین تنگ ہو چکی ہے اور وہ دوسرے درجے کے شہری بن کر رہ گئے ہیں، اقلیتیں ہوں یا مقبوضہ وادی، کسان احتجاج ہو یا جواہرلعل نہرو یونیورسٹی کے طلبہ، ہندوستان میں آزادی کے نعرے گونج رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ نئے شہریت بل نے لوگوں کو اپنی شناخت کے حوالے سے پریشان کر رکھا ہے، مودی نے لاکھوں مسلمان شہریوں کو ہندوستانی ریاست سے بے دَخل کرکے پناہ گزین بنا دیا ہے اور دہائیوں تکہندوستان کی خدمت کرنے والے سائنسدان، شعراء اور آرٹسٹ اپنی شناخت کھو بیٹھے۔رپورٹ میں کہاگیاکہ یہ شائننگ انڈیا ہے یا پھر ریپستان جہاں غیر ملکی سیاح بھی محفوظ نہیں، آج نام نہاد انکریڈیبل انڈیا دْنیا میں انٹورلینٹ انڈیا کے نام سے جانا جاتا ہے۔بھارت کے بالی وڈ کا سافٹ امیجتار تار ہو چکا ہے، فلم انڈسٹری بھی BJP کے زیرِ عتاب ہے۔ مْودی فلموں میں بھی آزادی کے نعروں سے خوفزدہ ہے،حال ہی میں تن دیو نامی فلم کے خلاف مْودی حکومت نے FIRکٹوا دی۔ بھارتی فوج بھی آر ایس ایس کے آلہ کار اور نریندرا مودی کے تحت سیاسی اور متنازع ہو چکی۔بھارتی فوجیوں میں مایوسی بڑھتی جا رہی ہے اور خودکشی کے واقعات میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔بھارت نے اپنے جنگی جنون کی وجہ سے گزشتہ سال پہلے پاکستان اور بعد میں چین کے ہاتھوں ذلت کا سامنا کیا اور تو اور نیپال نے بھی بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کو چیلنج کیا اور کالا پانی اور اسکے ملحقہ علاقے پر بے بنیاد بھارتی دعوی کو مسترد کر دیا۔ ای یو ڈس انفو لیب رپورٹ نے بھارت کے جھوٹے پراپیگنڈے اور ہمسایہ ممالک میں دہشت گردی اورانتشار پھیلانے کے ناپاک ارادوں کو بھی عالمی سطح پر بے نقاب کردیا۔