سعودی عرب: سونے کی قیمتیں مزید گرگئیں

0


ریاض: عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں ایک ہفتے سے مسلسل کمی ریکارڈ کی گئی جس کے اثرات سعودی گولڈ مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں 24 قیراط ایک گرام سونا 206.53 ریال میں فروخت ہوتا رہا جبکہ پہلے اس کی قیمت 209.30 ریال تھی۔

اسی طرح 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت بدھ کو 183.14 ریال تھی جو جمعرات کو کم ہوکر 180.71 ریال رہ گئی۔ 18 قیراط ایک گرام سونا 156.98 ریال میں فروخت ہوتا تھا جس کی اب قیمت 154.90 ریکارڈ کی گئی۔

14 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 120.48 ہوگئی ہے۔

سعودی عرب میں جمعرات کو ایک اونس سونا 6427.50 ریال میں فروخت ہوا۔ 21 قیراط آٹھ گرام کے بسکٹ کی قیمت پہلے 1465.11 ریال تھی جبکہ جمعرات کو اس کی قیمت کم ہوکر 1445.70 ریال دیکھی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here