کورونا پھر سر اٹھانے لگا، تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

0


اسلام آباد: کورونا کیسز میں اضافے کے بعد وفاقی دارالحکومت کے 2 تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر اسلام آباد کے 2تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر نے ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ جاری کردیا، ڈی ایچ او نے متاثرہ 2کالج تاحکم ثانی بند کرنے کی ہدایت کی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ماڈل کالج فاربوائزآئی ٹین ون میں3 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ماڈل کالج فاربوائزایف سیون تھری میں7کورونا مریض سامنے آئے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کالجز میں متعلقہ کلاسز کے طلبا اور اساتذہ کے کوروناٹیسٹ کرائے جائیں۔

کورونا پازیٹو طلباکو14دن کے لیے قرنطینہ کردیا گیا۔ ڈی پی او نے انتظامیہ کو پابند کیا ہے کہ مستقبل میں کالجز میں کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔

خیال رہے کہ مہلک وبا کرونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے ڈیڑھ ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 87 ہزار 14 ہوچکی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here