مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ این اے 75 ڈسکہ میں بدترین دھاندلی ہوئی ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پولنگ کے لیے اضافی وقت نہیں دیا گیا اور ریٹرننگ آفیسر کوئی بات سننے کو تیار نہیں تھے۔
انہوں نے کہا کہ ریٹرننگ آفیسر شدید دباؤ کا شکار تھے جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی کھڑی رہی۔ بھونڈے طریقے سے الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی گئی۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ لوگ بتاتے ہیں سویلین کپڑوں میں لوگ پریذائیڈنگ افسران کو لے گئے اور پریذائیڈنگ افسران نے بہانے پیش کیے۔ این اے 75 ڈسکہ میں بدترین دھاندلی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 20 پریذائیڈنگ آفیسر بھی ریکارڈ سمیت غائب ہو گئے، حلقے کے 361 پولنگ اسٹیشنز ہیں اور 341 کا نتیجہ آ گیا ہے۔