ملتان کے بعد مظفرگڑھ میں بھی کم عمر بچے کی “گاڑی ڈرائیو” کرنے کی ویڈیو وائرل

0


مظفرگڑھ: ملتان کے بعد مظفرگڑھ میں بھی مصروف ترین شاہراہ پر کم عمر بچے کی گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، تاہم اس بار پولیس نے فوری قدم اٹھالیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل چوک سرور شہید شہر میں کم عمر بچہ مصروف ترین شاہراہ پر گاڑی چلارہا ہے، جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے، ویڈیو وائرل ہونے پر مقامی پولیس حرکت میں آئی، جس پر ڈی پی او مظفرگڑھ نے فوری احکامات جاری کئے۔

ڈی پی او مظفرگڑھ احسن اقبال کے حکم پر تھانہ سرور شہید پولیس نے فوری کارروائی کی اور کار کے مالک محمد ندیم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ملتان میں پانچ سالہ بچے کی لینڈ کروزر چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، لینڈ کروزر چلانے والا بچہ تین دن تک پولیس کے لئے درد سر بنارہا ، بعد ازاں وہ والدین کے ساتھ تھانے میں پیش ہواتھا۔

بچے کے والد مظہر عباس ن[ے پولیس کو بتایا کہ ان کا بیٹا فہد ان کی غیر موجودگی میں گاڑی لے کر نکل گیا تھا، فہد کے والد نے ازخود پیش ہوکر سی ٹی او ملتان کو اپنا بیان قلمبند کرایا، بیان حلفی میں والد نے یقین دہانی کروائی کہ بچہ آئندہ گاڑی نہیں چلائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here