Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 اسلام آباد میں مطلع جزوی آبر الود رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات نے آج بروز جمعرات 4 فروری کو اسلام آباد میں بارش کی پیش گوئی کی ہے، جب کہ کراچی میں موسم دن کے اوقات میں خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک ، جب کہ شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔ قلات اور گرد و نواح میں یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت برقرار ہے۔ شدید سردی کے باعث درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلا گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کراچی
سندھ کے بیشتر علاقوں میں بھی جمعرات کو موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ کراچی میں ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ میٹ آفس کے مطابق آج 4 فروری کو صبح کے اوقات میں شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد رہا۔ شہر میں صبح سے شمال مشرق کی سمت سے ہوائیں 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ شہر قائد میں آج کہر کے باعث صبح 8 بجے ایئرپورٹ کے قریب حد نگاہ 2.5کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
خیبر پختونخوا
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، تاہم صبح کے اوقات میں ایبٹ آباداور مانسہرہ میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ سوات ، مالاکنڈ ،پشاور، کوہاٹ، مردان ، چارسدہ، مانسہرہ، صوابی، بنوں، کرم اور وزیر ستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔
پنجاب
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں موسم جزوی طور پر آبر الود رہے گا۔ خطہ پوٹھوہار، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، لاہور اور گوجرانوالہ میں بھی بارش متوقع ہے۔