فردوس عاشق کو عہدے سے فوری ہٹانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

0


فردوس عاشق کو عہدے سے فوری ہٹانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع​
وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق کو خاتون اسسٹنٹ کمشنر سے تلخ کلامی پر عہدے سے فوری ہٹانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ہے۔

فردوس عاشق کو عہدے سے ہٹانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان فردوس عاشق کی جانب سے خاتون اسسٹنٹ کمشنر کی تذلیل کی شدید مذمت کرتا ہے،فردوس عاشق کا خاتون افسر کے ساتھ رویہ انتہائی افسوسناک ہے۔

قراردار میں کہا گیا کہ فردوس عاشق کے اس رویے سے بیوروکریسی میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق کو فوری عہدے سے ہٹائیں، فردوس عاشق خاتون افسر سے معافی مانگیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here