مخصوص نمبروں پر رابطہ مفت، سعودی حکومت کا بڑا اعلان

0


ریاض : سعودی آئی ٹی کیمشن کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ اب عوام کی سہولت کیلئے مخصوص نمبروں پر رابطہ مفت کردیا گیا ہے، اس کیلیے کسی قسم کے چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے۔

سعودی عرب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ9200 سے شروع ہونے والے نمبروں پر رابطہ مفت ہے، کمیشن نے مواصلاتی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو اس کی اطلاع دے دی گئی ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ وضاحت صارفین کی ان شکایت کے تناظر میں جاری کی گئی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ بعض ادارے9200 نمبر پر سودے کے مابعد کی خدمات کے لیے استفسارات پر رابطہ سروس فیس وصول کررہے ہیں۔

صارفین کی شکایت ہے کہ اس نمبر پر رابطہ کیا جاتا ہے تو انتظار کا وقفہ بڑھا دیا جاتا ہے اور ایسا کرنے پر انہیں اضافی فیس کا بوجھ بھی برداشت کرنا پڑتا ہے۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن کمیشن نے کہا کہ مواصلاتی کمپنیوں نے آج سے صارفین کے لیے آگہی پیغامات بھیجنے شروع کردیے ہیں جن میں صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ مشترکہ پیکیج کے لیے رابطہ کریں تو رابطہ نمبر9200 کا اضافہ کرلیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here