چیئرمین سینیٹ کیلئے صادق سنجرانی اوریوسف رضاگیلانی نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

0


اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ کیلئے صادق سنجرانی ،یوسف رضاگیلانی نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ساڑھے بارہ بجے ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی سینیٹ کیلئے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، چیئرمین سینیٹ کیلئے صادق سنجرانی اور یوسف رضاگیلانی نے کرائے جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے مرزاآفریدی اور غفور حیدری نے جمع کرائے۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ساڑھے 12بجے ہو گی، پریزائیڈنگ آفیسر کا کہنا ہے کہ ووٹ کی سکریسی کو برقرار رکھا جائے گا۔

چیئرمین ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدواروں سے پولنگ ایجنٹس کے نام طلب کرتے ہوئے سیکریٹری سینیٹ کے پاس نام جمع کرانے کی ہدایت کردی ، پریزائیڈنگ آفیسر نے کہا ووٹ کا تقدس پامال نہیں ہونے دیں گے۔

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر صادق سنجرانی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا انشااللہ جیت ہماری ہے ، سینیٹ ممبران سے درخواست کرتے ہیں کہ انھیں ووٹ دیں، میں نے ان کے ساتھ کام کیا ہے۔

بعد ازاں یوسف رضا گیلانی نے نے فاروق ایچ نائیک اور عبدالغفور حیدری نےکامران مرتضیٰ کو پولنگ ایجنٹ مقرر کردیا۔

خیال رہے ایوان بالا میں چیئر مین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب آج ہوگا ، چیئر مین سینیٹ کیلئے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی اور اپوزیشن کے امیدوار یوسف رضا گیلانی جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے پی ڈی ایم کے عبد الغفور حیدری اور حکومت کے مرزا محمد آفریدی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہیں۔

چیئرمین سینیٹ بننے کے لیے کم ازکم 51ووٹ درکار ہیں ، نمبر گیم میں اپوزیشن اکیاون ووٹ کے ساتھ آگے ہے اور حکومتی اتحاد کے پاس اڑتالیس ووٹ ہیں جبکہ جماعت اسلامی نے اکلوتا ووٹ کسی کونہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here