محکمہ اعلیٰ تعلیم کا بڑا اقدام

0


پشاور: خیبرپختونخوا میں محکمہ اعلیٰ تعلیم نے بڑا قدم اٹھا لیا، صوبے میں 4 پرائیویٹ سیکٹرجامعات کے چارٹرز کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا نے 4پرائیویٹ سیکٹر جامعات کے چارٹرز کی منظوری دے دی۔ صوبائی حکومت نے تعلیمی شعبے میں ترقی کے لیے مزید اقدامات کا عزم ظاہر کیا ہے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان کامران بنگش کا کہنا ہے کہ نجی شعبے اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ جامعات کی منظوری کے بعد اعلیٰ تعلیم کے معیار میں بہتری آئے گی، صوبے میں نجی شعبے کے تعاون سے ریکارڈ سرمایہ کاری ہورہی ہے۔

کامران بنگش کا مزید کہنا تھا کہ ان فیصلوں کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت صوبے میں تعلیمی شعبے کی ترقی سیمت دیگر منصوبوں پر بھی کام کررہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here