یوکرین پر کشیدگی میں اضافہ : امریکی اور روسی صدور میں سنگین دھمکیوں کا تبادلہ

0


کیو/ماسکو/پیرس : یوکرین تنازعے کی شدت کم کرنے کےلیے روسی اور امریکی صدور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جو دھمکیوں پر اختتام ہوا جس کے باعث کشیدگی مزید بڑھ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کا تنازع لفظوں سے نکل کر میدانوں، سمندروں اور ٹیلیفونک دھمکیوں تک پہنچ گیا ہے، امریکی اور روسی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تاکہ تنازعے کی شدت کو کم کیا جاسکے۔

تنازعے کی شدت تو کم نہ ہوئی مگر یوکرین میں جنگ کا خدشہ بڑھ گیا کیوں کہ ٹیلیفونک گفتگو اس وقت دھمکیوں میں بدل گئی جب امریکی صدر نے پیوٹن کو تنبیہ کی کہ اگر یوکرین پر حملہ کیا تو روس کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔

دوسری جانب فرانسیسی صدر نے بھی پیوٹن کو فون کرکے جنگ کے سنگین نتائج کی دھمکی دی۔

کئی ممالک نے شہریوں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی، امریکا نے یوکرینی سفارتخانے سے نان ایمرجنسی سٹاف کو لوٹنے کی ہدایت کردی، اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ سرحد پر مسلسل روسی فوج میں اضافے سے حملے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

خیال رہے کہ یوکرین پر کشدگی میں اضافہ دیکھتے ہوئے امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک نے یوکرین سے اپنے شہریوں کو فوری انخلاء کا حکم دیدیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here