کراچی کا موسم آج بھی گرم رہے گا اور سمندری ہوائیں بند ہونے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں شدید گرمی نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے ، ہیٹ ویو کے چوتھے روز بھی سمندری ہوائیں بند ہونے سے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا، آج بھی زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 40 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے موسم گرم رہے گا اور دن میں گرم ہوائیں بھی چلیں گی۔
خیال رہے کہ کراچی سمیت سندھ میں ہیٹ ویو کے خدشات کے پیش نظر سندھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مراسلہ جاری کردیا ہے، مراسلہ کراچی کے ڈپٹی کمشنرز ،چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کو جاری کیا گیا۔