ڈسکہ پولیس کا مزدوروں پر بدترین تشدد، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

0


ڈسکہ : ستراہ پولیس نے ظلم کی انتہا کردی، تھانے کے ٹارچر سیل میں مزدوروں کو بند کرکے شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، صوبائی وزیر باورضوان نے مزدوروں کو بازیاب کراکر اسپتال منتقل کیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر ڈسکہ میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ منظر عام آگیا، ستراہ پولیس کے ٹارچر سیل میں تشدد کا نشانہ بننے والے مزدوروں کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں سیالکوٹ ریفر کیا جارہا ہے۔

زخمی مزدور کا کہنا ہے کہ پولیس وارداتوں میں ملوث کرنا چاہتی تھی اور اس کےلیے زبردستی اعتراف جرم کرانے کےلیے کیا گیا۔

متاثرہ مزدور نے کہا کہ پہلے پولیس اہلکاروں نے 20 ہزار رشوت لیکر چھوڑا اور اب پھر پولیس نے اٹھا کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

صوبائی وزیر باو رضوان نے کہا کہ پولیس گردی کرنے والوں کو کیے کی سزا دلوائیں گے، پنجاب کو پولیس اسٹیٹ نہیں بننے دیں گے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ایک ہی رات میں ڈکیتی کی 14 وارداتوں میں پولیس پکڑ دھکڑ کرتی رہی، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ کے وژن کے مطابق زیادتی کا ازالہ اور انصاف ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here