کے الیکٹرک کے خلاف عدالت کا بڑا فیصلہ

0


کراچی: سیشن عدالت نے کے الیکٹرک کی غفلت سے 12 سالہ لڑکے کو کرنٹ لگنے کے کیس میں فیصلہ سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی سیشن عدالت نے کے الیکٹرک انتظامیہ کو 12 سالہ متاثرہ بچے کو کرنٹ لگنے کے کیس میں ڈیڑھ کروڑ روپے ہرجانہ دینے کا حکم جاری کر دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا شواہد سے کے الیکٹرک کی غفلت ثابت ہوتی ہے، بجلی فراہم کرنے والا ادارہ تاروں کی مرمت کا بھی پابند ہے۔

عدالت کا کہنا تھا ٹوٹے اور کھلے تار انسانی زندگی کے لیے خطرناک ہیں، کے الیکٹرک متاثرہ فریق کو ہرجانہ ادا کرے۔

یاد رہے کہ 12 سالہ سفیر 26 نومبر 2013 کو کرنٹ لگنے سے بری طرح متاثر ہوا تھا، اس واقعے میں عارف محمد نامی شہری جاں بحق بھی ہو گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here