کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات: ن لیگی امیدوار کی واضح کامیابی

0


لاہور : پنجاب میں والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں ن لیگ کے امیدوار نے سب پر سبقت حاصل کرلی، غیر حتمی غیرسرکاری نتیجہ میں نعیم بٹ نے میدان مار لیا۔

لاہور میں والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر7 میں ضمنی بلدیاتی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار نے تحریک انصاف کو بہت پیچھے چھوڑ دیا۔

وارڈ نمبر7 کے غیر حتمی غیرسرکاری نتیجہ کے مطابق مسلم لیگ ن کے نعیم بٹ5ہزار187 ووٹ لےکر کامیاب قرار پائے جبکہ کسان اتحاد کےامیدوار ارشد علی2ہزار531ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ووٹوں کی گنتی میں تحریک انصاف کے محمدالحسن2ہزار501ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر تحریک لبیک کے محمد افضل1ہزار781ووٹ لے کر چوتھے اور جماعت اسلامی کے لئیق253 ووٹ لے کر پانچویں نمبر پر رہے۔

غیرحتمی و غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار30پولنگ اسٹیشنز سے صرف26ووٹ لے سکے، حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح24اعشاریہ75فیصد رہی۔

وارڈ نمبر7میں12ہزار609ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا،7ہزار843مرد ووٹرز جبکہ4ہزار666خواتین نے رائے شماری میں حصہ لیا۔

یاد رہے کہ اس وارڈ میں امیدوار کی وفات کےباعث الیکشن ملتوی ہوا تھا، وارڈ نمبر 7 میں ووٹرز کی کل تعداد 50 ہزار 935 ہے، جس میں تحریک انصاف، مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اور تحریک لبیک سمیت 16 امیدوار میدان میں اترے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here