نیویارک ایک نئی طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ خوراک میں حراروں کی مقدار کم استعمال کرنا غیرمتوقع طور پر لمبی عمر کا ذریعہ بنتا ہے اور بڑھاپے کو روکتا ہے۔تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ایسے افراد کو شامل کیا گیا ہے جو کم سے کم حرارے استعمال کرتے ہیں۔ ایسے افراد کے ہاں بڑھاپا دیر سے آتا اور بال جلدی سفید نہیں ہوتے۔اس تحقیق میں 200 افراد کو شامل کیا گیا جو دو سال تک کم خوراک کا استعمال کرتے رہے۔ میڈیکل ٹیسٹوں کے نتائج سے پتا چلا کہ وزن کم ہونے سے بالوں میںسفیدی کی رفتار کم ہوئی۔ ان افراد نے اوسط نو کلو گرام وزن کم کیا تھا۔بلند فشار خون، شوگر اور الزھائمر کے شکار افراد کے ہاں بھی کم کھانے سے ان کی عمر میں اضافے کے اثرات ملے۔