کرونا وائرس کا پھیلاؤ: سندھ پولیس کے افسران و اہلکاروں کی ویکسی نیشن کا فیصلہ

0


کراچی : حکام نے کرونا وبا پر قابو پانے کےلیے سندھ پولیس کے 50 سے 60 برس عمر کے افسران و اہلکاروں کی بھی ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کے اعلیٰ حکام نے کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا پر قابو پانے کےلیے افسران و اہلکاروں کی بھی ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلے پر عمل درآمد کےلیے 50 سے 60 برس عمر کے افسران و اہلکاروں کو رجسٹریشن کرانے کا حکم دے دیا۔

ڈی ایچ او سے ویکسی نیشن سینٹرز میں خصوصی ڈیسک قائم کرنے کی درخواست دی ہے۔

اے آئی جی ویلفیئر نے فیلڈ فورس کے ساتھ دفتری اسٹاف کو بھی ویکسین لگوانے کےلیے تمام ڈسٹرکٹ اور رینجرز کے افسران کو مکتوب لکھ دیا۔

اے آئی جی ویلفیئر نے کہا کہ یومیہ بنیادوں پر رپورٹ بھی طلب کرلی گئی ہے۔

خیال رہے کہ کرونا سے متاثرہ سندھ پولیس افسران و اہلکاروں کی تعداد 6366 ہے جس میں سے 24 پولیس اہلکار کرونا کے خلاف فرض کی ادائیگی کے دوران جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کرونا وائرس سے متاثرہ 6297 پولیس افسران و اہلکار صحتیاب ہوچکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here