Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 کالام میں عالمی طرز کا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار
پشاور : خیبر پختونخواہ حکومت نے سوات کی تحصیل کالام میں عالمی طرزکا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیرکرنے کا منصوبہ تیار کرلیا، کالام کرکٹ اسٹیڈیم کامنصوبہ 358 ملین روپے سے مکمل ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت نے صوبےمیں کھیلوں کی سرگرمیوں کےفروغ کے لئے اہم قدم کرتے ہوئے سوات کی تحصیل کالام میں عالمی طرزکا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیرکرنے کا منصوبہ تیار کرلیا۔
وزیراعلیٰ نے اسٹیڈیم کے مجوزہ ڈیزائن کی منظوری دے دی ہے ، 120کنال رقبے پر محیط کالام کرکٹ اسٹیڈیم کامنصوبہ358ملین روپےسےمکمل ہوگا۔
دستاویز محکمہ سیاحت میں کہا گیا ہے کہ اسٹیڈیم کی تعمیر 2سال میں مکمل کی جائےگی اور اسٹیڈیم میں بیک وقت 6ہزارتماشائیوں کےبیٹھنےکی گنجائش ہوگی۔
یاد رہے گذشتہ ماہ ملک امین اسلم نے اپنے انتخابی حلقے ضلع اٹک میں 10 نئے کرکٹ گراؤنڈ بنانے کا اعلان کیا تھا اور تحصیل حضرو کے علاقے چیچیاں میں کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کیا، اس موقع پر انھوں نے کہا تھا کرکٹ گراؤنڈز کلین گرین پاکستان ویژن کے تحت بنائے جائیں گے، پی ٹی آئی حکومت ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔
واضح رہے کہ کھیلوں کے فروغ کے لیے خیبر پختون خوا حکومت نے بھی ایک سال قبل بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 40 کروڑ کے منصوبوں کی منظوری دی تھی، منصوبے کے تحت چترال میں 15 پولوگراؤنڈز پر 12 کروڑ سے زائد خرچ کیے جائیں گے، مردان میں اسپورٹس سٹی کی فزیبلٹی اسٹڈی پر 2 کروڑ کی منظوری دی گئی تھی۔