چین کی تیار کردہ ایک اور کورونا ویکسین پاکستان لانے کی تیاریاں

0


اسلام آباد: پاکستان میں چین کی تیارکردہ ایک اور کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کا اجازت نامہ طلب کرلیا گیا، ڈریپ رجسٹریشن بورڈ کورونا ویکسین کی منظوری دے گا۔

تفصیلات کے مطابق چین کی تیارکردہ تیسری کورونا ویکسین پاکستان لانے کی تیاریاں جاری ہے ، پاکستان میں کورونا ویک ویکسین کے ہنگامی استعمال کا اجازت نامہ طلب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کی کمپنی نے چینی ویکسین کی منظوری کیلئے درخواست جمع کرادی، لاہور کی کمپنی سرجیکل،طبی آلات کی امپورٹ، ایکسپورٹ کرتی ہے۔

ذرائع کے مطابق کوروناویک ویکسین چینی کمپنی سائینو ویک لائف سائنسز کی تیار کردہ ہے، کمپنی نےڈریپ کو کورونا ویک کےکلینیکل ٹرائلز کاڈیٹا جمع کرا دیا ، ڈریپ رجسٹریشن بورڈ کورونا ویکسین کی منظوری دے گا، ویکسین کو رواں ماہ ڈریپ سے منظوری ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورون اویک ان ایکٹیویٹڈ ویکسین 2 ڈوزز پرمشتمل ہے، یہ ویکسین منفی 2تا 8درجہ حرارت پر زخیرہ ہوتی ہے۔

خیال رہے چین نے جولائی 2020 میں کورونا ویک کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی تھی ، کورونا ویک کے فیز ون ،ٹو کلنیکل ٹرائلز چین میں کیے گئے تھے جبکہ فیز 3 ٹرائلز لاطینی امریکہ، یورپ ، ایشیا ، برازیل، ترکی، انڈونیشیا ، فلپائن میں کیے گئے۔

ترکی کے فیز 3 ٹرائلز میں ویکسین 83.5 فیصد اور انڈونیشیا کےفیز تھری ٹرائلز میں ویکسین 65.3 فیصدمعیاری ثابت ہوئی ، میکسیکو ،ٹونیشیا،زمبابوے ، آذربائیجان، ملائیشیا، سنگاپور، ہانگ کانگ، فلپائن،تھائی لینڈ کورونا ویک ویکسین کی منظوری دے چکے ہیں۔

انڈونیشیا دسمبر 2020 میں کورونا ویک ویکسین کی پہلی کھیپ درآمد کر چکا ہے جبکہ سائینو ویک رواں ماہ مختلف ممالک کو ویکسین کی 7 کروڑ ڈوزز فراہم کر چکی ہے ، ویکسین سازی کی پیداواری صلاحیت 2ارب ڈوزز سالانہ ہے۔

یاد رہے چین میں تیار کردہ سائینو فارم اور کین سائینو ویکسین پاکستان میں استعمال کی جارہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here