پی ڈی ایم کا یہ انجام کیوں ہوا؟ بڑا دعویٰ

0


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ایسے انجام کی وجہ بیان کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ’پی ڈی ایم اب قصّہ پارینہ بن چکی ہے، اُن کا یہ انجام منافقت کی وجہ سے ہوا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم درحقیقت ایک دوسرے کو دھوکا دہی کا پروگرام تھا، ہر جماعت نے اپنے طور پر فوائد حاصل کرنے کی کوشش کی جس میں کچھ بہت کامیاب رہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم سے سب سے زیادہ نقصان جعلی ’راج کماری‘ (مریم نواز) کو ہوا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’عدم اعتماد ٹی وی اسکرین پر نہیں بلکہ اسمبلی کےفلورپر ہوتی ہے، مانگے تانگے کے ممبران سے پی پی کیسےعدم اعتماد لاسکتی ہے‘۔

معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ ’بچوں کے پیچھے لگ کر مولانا نےجو اپنا انجام کیا وہ آئندہ ایسی غلطی نہیں کریں گے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’عمران خان کرونا سے صحت یابی کے بعد تازہ دم ہوکر سیاسی مخالفین کو شکست دینے کے لیے تیار ہیں‘۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here