Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 پی سی بی نے وہاب ریاض کو بڑی خوشخبری سنادی
کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور ڈیرین سیمی کو لاہور قلندرز کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل وہاب ریاض اور ڈیرین سیمی نے بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے تھے جس پر ان دونوں کھلاڑیوں کو آئیسولیشن میں بھیجا گیا اور وہاب ریاض کی پہلے میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی تھی۔
تاہم پشاور زلمی کی انتظامیہ نے وہاب ریاض اور ڈیرین سیمی کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو میچ کھیلنے کی درخواست کی جسے منظور کر لیا گیاہے ، وہاب ریاض آج لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں پشاور زلمی کی قیادت کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اعلامیہ کے مطابق پی ایس ایل کی ایک ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشل کو بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کرنے پر تین روز کے لیے آئسولیشن میں بھیج دیا گیا تھا۔
اعلامیہ کے مطابق دونوں نے بائیو سیکیور ببل سے باہر تیسرے فرد سے ملاقات کی تھی جب کہ اسکواڈ دوبارہ جوائن کرنے سے قبل دونوں کے 2 منفی ٹیسٹ نتائج لازمی ہیں۔
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے لئے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سکس سے وابستہ تمام افراد کی صحت اور حفاظت نہایت اہم ہے، ایونٹ میں شامل تمام ارکان کو ایک بار پھر کرونا پروٹوکول پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے، کیونکہ پی سی بی کسی کو بھی ٹورنامنٹ کی سالمیت اور ساکھ کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔