پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ

0


لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے متعلق دائر درخواست پر تاریخ ساز فیصلہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی کی پانچ مخصوص نشستوں پر نوٹی فیکیشن جاری نہ کرنے سے متعلق دائر درخواست محفوظ کیا جانے والا فیصلہ سنادیا، جسٹس شاہد وحید نے فریقین کے وکلاکے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔

عدالت عالیہ نے پنجاب اسمبلی کی پانچ مخصوص نشستوں پر نوٹی فیکیشن جاری کرنے سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو جلد ان نشستوں پر نوٹی فیکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں مذکورہ درخواست پی ٹی آئی ارکان اسمبلی سمیوئل یعقوب، زینب عمیر اوردیگر نےدرخواست دائر کی تھی، درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ الیکشن کمیشن نے بیس نشستوں پر ضمنی الیکشن ہونے تک ان نشستوں پر نوٹیفیکیشن روک دیا تھا۔

لہذا عدالت عالیہ الیکشن کمیشن کے 2 جون کے فیصلے کو کالعدم قرار دے اور الیکشن کمیشن کو پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here