اسلام آباد: وفاقی حکومت کل بلوچستان میں کامیاب جوان پروگرام کا آغاز کرے گی، وزیراعظم عمران خان بلوچستان سےمنتخب نوجوانوں میں رقم کے چیک تقسیم کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں میں رقم کی تقسیم کا عمل تیزی سے جاری ہے، وفاقی حکومت کل بلوچستان سے کامیاب جوان پروگرام منصوبے کا آغاز کرے گی۔
وزیراعظم عمران خان کل کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے ، اس دوران بلوچستان سےمنتخب نوجوانوں میں رقم کے چیک تقسیم کئے جائیں گے۔
معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پنجاب، سندھ، کےپی کےبعدبلوچستان سے بھی منصوبہ شروع ہورہاہے، بلوچستان کے نوجوانوں کو بھی روزگار اور آگے بڑھنے کے مواقع دیں گے۔
عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر بینکوں کو عملدرآمد تیز کرنے کا کہا گیا ہے، ابتک دیگر صوبوں کے 10ہزار نوجوانوں میں 8ارب روپے تقسیم کرچکے ہیں اور تقریباً70 ہزار سے زائد افراد مستفید ہو چکے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ جون تک مزید5ارب روپےکی رقم جاری کردی جائےگی، بلوچستان کےہونہار،ہنرمندنوجوانوں کو حکومتی سرپرستی فراہم کی جائے گی۔