کرونا مریض گھر سے باہر پھرتے نظر آئے تو انہیں 5سال قید اور 5لاکھ ریال جرمانہ ہو گا ، سعودی حکومت کا اعلان

0


ریاض (این این آئی)دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وبا سے محفوظ نہیں، اس کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں جان بوجھ کر کورونا پھیلانے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔سعودی پبلک پراسیکیوشن نے خبر دار کیا کہ جان بوجھ کر کورونا پھیلانے والوں پر جرمانہ عائد ہوگا اور

جیل بھی کاٹنی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس پھیلانے والے افراد کو 5 سال کی سزا اور 5 لاکھ ریال جرمانہ ہوگا۔واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے اب تک سعودی عرب میں 4 لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 6 ہزار 5 سو سے زائد افراد کورونا وائرس سے انتقال کر گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here