وزیراعظم کا طلبا کیلئے ساڑھے 3لاکھ اسکالر شپس دینے کا اعلان

0


اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے رحمت اللعالمین اسکالرشپ پروگرام کے تحت 5 سال میں ساڑھے 3 لاکھ اسکالر شپس دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا حکومت ہر سال5.5 ارب روپے اس اسکالر شپ پر خرچ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے رحمت اللعالمین اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کردیا ، پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اسکالرشپ پروگرام میں وفاقی حکومت تعاون کر رہی ہے، کوشش ہے اسکالرشپ پروگرام کا دائرہ کار پورے ملک میں ہو۔

وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ نےتفصیل سےرحمت اللعالمین اسکالر شپس بتائیں، پنجاب نےیہ اسکالرشپ شروع کی،اب وفاق اورکےپی بھی آگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارےنبیﷺدنیاکی تاریخ کےسب سےعظیم انسان ہیں، ہمارےنبیﷺجیسانہ کوئی پیداہوانہ ہی ہوگا، قرآن کہتاہےکہ حضورﷺکی زندگی سےسیکھواورانکی سنت پرچلو۔

عمران خان نے کہا کہ قرآن پاک میں ہمارے لیے رہنمائی ہے، جو نبی پاکﷺ کےراستے پر چلتا ہے اللہ اس کو رحتموں سے نوازتا ہے، اسلام کے اصولوں پرعمل کرکےمسلمانوں کامعاشرہ اوپرگیا، نبی پاک ﷺنے تعلیم کے بدلے قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا، اسلامی معاشرے میں پیسے سے زیادہ تعلیم کو ترجیح دی گئی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ اسکالرشپ تمام پاکستانی شہریوں کےلیےہے، وفاقی حکومت ہر سال5.5 ارب روپے اس اسکالر شپ پر خرچ کرے گی اور 5سال میں وفاق اس پروگرام پر28ارب روپےخرچ کرےگا، ساڑھے 3لاکھ اسکالر شپس دی جائیں گی، پنجاب کا75ہزاراسکالرشپ اور کےپی کا72 ہزار اسکالرشپ کاٹارگٹ ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ قوم تب عظیم بنتی ہے جب قانون کی بالادستی ہو، کسی بھی معاشرے کے لیے قانون کی بالادستی لازمی ہے، جس قوموں میں قانون کی بالادستی نہیں ہوتی وہ تباہ ہوتی ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست میں قانون کی بالادستی قائم کی گئی، ایک ہزار ارب غریب ملوں سے امیر لوگوں میں جاتا ہے، تعلیم کےبغیرکوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی، ہم قانون کی بالادستی کے لیے جدوجہد کر رے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹاچورجتنی بھی چوری کرلےلندن میں فلیٹ نہیں خریدسکتا، چورپیسہ چوری کرکےمنی لانڈرنگ کے ذریعے باہر لے جاتا ہے، غریب نہیں بڑے لوگ پیسہ چوری کرکے باہر لے جاتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here