Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ملتان کارڈیالوجی اسپتال میں شہری سے بدسلوکی و ہراسگی کی ویڈیو وائرل ہوگئی
Abdul Rehman
ملتان : کارڈیالوجی اسپتال کے عملے نے ماں کے علاج کےلیے آنے والے شہری سے بدسلوکی کرکے ویڈیو بنا ڈالی۔
تفصیلات کے مطابق شہری کے ساتھ بدسلوکی کا شرمناک واقعہ پنجاب کے شہر ملتان میں واقع کارڈیالوجی اسپتال میں پیش آیا، جہاں عملے نے شہری کو ہراساں کرکنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
شہری کو کارڈیالوجی اسپتال میں ہراساں کیا گیا اور اٹھک بیٹھک بھی کرائی گئی۔
متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ والدہ عارضہ قلب میں مبتلا ہے اسی لیے والدہ کا چیک اپ کرانے کارڈیالوجی اسپتال گیا تھا، وہاں سینٹری انسپکٹر اور دیگر افراد نے دو ہزار روپے طلب کیے۔
شہری نے بتایا کہ پیسے نہ دینے پر عملے کی جانب سے گالیاں دی گئیں اور اٹھک بیٹھک کراکر ویڈیو بنائی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری سے بدسلوکی کے خلاف ملتان کارڈیالوجی اسپتال میں شدید احتجاج جاری ہے۔