Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ثابت، سابق چیئرمین فشرمین کو آپریٹو سوسائٹی کو سزا
کراچی: سابق چیئرمین فشرمین کو آپریٹو سوسائٹی و دیگر کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کا ریفرنس کا فیصلہ آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت نے سابق چیئرمین فشرمین کو آپریٹو سوسائٹی و دیگر کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کا ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نثار مورائی کو گیارہ سال اور سلطان قمر صدیقی کو سات سال کی سزا سنادی ہے۔
احتساب عدالت کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا کہ سابق چیئرمین فشرمین کو آپریٹو سوسائٹی نثار مورائی کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ثابت ہوتا ہے، نثار مورائی نے فشریز میں 143 غیر قانونی بھرتیاں اور 20 افراد کو مستقل کیا، عدالت کی جانب سے نثار مورائی، سلطان قمر، عمران افضل ،احمد شوکت کو ایک ایک کروڑ جرمانہ عائد کیا گیا۔
نیب کی جانب سے ریفرنس میں سابق وائس چیئرمین فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی سلطان قمر نامزد تھے ،شریک ملزمان میں عمران افضل، ریاض احمد،گل منیر شیخ، ابوبکر شامل تھے، ریفرنس کا ایک ملزم عبدالمنان تاحال مفرور ہے۔
فیصلہ سننے کے بعد نثار مورائی کمرہ عدالت سے باہر آئے اور کارکنان کو دیکھ کر پرجوش نعرے لگانے شروع کردئیے، اس موقع پر کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے نثار مورائی کا کہنا تھا کہ ہم ڈرنے والے نہیں، ہم نے پہلے بھی مقابلہ کیا،اب بھی کریں گے اور فیصلےکے خلاف اپیل کرینگے۔