“عمران خان کی کرسی جہانگیر ترین کے ہاتھ میں ہے”

0


اسلام آباد: لیگی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کرسی جہانگیر ترین کےہاتھ میں ہے، جہانگیر ترین کے عشائیے میں چالیس ارکان اسمبلی کی شرکت حکومت کے خلاف عدم اعتماد ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وفاقی حکومت سات ارکان کی برتری پر قائم ہے، عمران خان کی کرسی جہانگیر ترین کے ہاتھ میں ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ جہانگیر ترین کےعشایئےمیں چالیس ایم این ایز اور ایم پی ایز نے شرکت کی ، عشائیے میں شریک ارکان نےاپنی ہی حکومت کےخلاف عدم اعتمادکا اظہار کیا۔

سابق وزیراعظم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک میں سرکس لگا ہوا ہے، جہاں ہر روز ایک نیا تماشہ ہوتا ہے مگر یہ بھی یاد رکھیں کہ سرکس کا ہنٹر ہمیشہ مالک کے پاس ہی ہوتا ہے، حکومت جواب دے وہ کیا کررہی ہے؟۔

شاہد خاقان عباسی نے ایک بر پھر نیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے ثابت ہوچکا کہ نیب عوام کے نمائندوں کی آواز دبانے کا سیاسی ادارہ ہے۔

لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ہر روز ملک میں پیٹرول اور بجلی مہنگی ہو جاتی ہے، ہر دوسرے دن نیا ٹیکس لگادیا جاتاہے، یہ کسی کو نہیں پتہ ملک کا وزیرخزانہ کون ہے؟

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here