سی اے اے کی نرالی منطق : پائلٹ اب پرندوں سے خود نمٹیں گے

0


کراچی : پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نرالی منطق پرعمل کرتے ہوئے جہاز کے کپتانوں کو انوکھی ہدایات جاری کردیں۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرندوں کی موجودگی طیاروں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی، لاہور ایئر پورٹ پر رن وے اور اطراف میں پرندوں کا منڈلانا سول ایوی ایشن کیلئے مسئلہ بن گیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن حکام نے ایئرپورٹ کے اطراف اور رن وے پر پرندے بھگانے کے بجائے کپتانوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن حکام نے کہا کہ مون سون کا موسم ہے، رن وے اور اطراف پرندوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہورہا ہے، ملکی وغیرملکی ایئرلائن لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران خود ہی احتیاطی تدابیر اختیار کرلیں۔

اس سلسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کے اطراف ہوٹلوں اور کچرا کنڈیوں کے باعث جابجا پرندے منڈلاتے ہیں۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو تحریری آگاہ کرنے کے باوجود کوئی اقدام نہیں اٹھایا جارہا، رواں ہفتے کے دوران تین جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات رونما ہوئے جس سے طیاروں کو نقصان پہنچا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here