سینیٹ میں پولنگ بوتھ پر خفیہ کیمرے کی نشاندہی، پریزائیڈنگ افسر کی نیا پولنگ بوتھ بنانے کی ہدایت

0


اسلام آباد : سینیٹ میں پولنگ بوتھ پر خفیہ کیمرہ نصب ہونے کی نشاندہی کے بعد پریزائیڈنگ افسر نے نیا پولنگ بوتھ بنانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ کیلئے ایوان بالا کا اجلاس جاری ہے، نومنتخب اڑتالیس سینیٹرز کی حلف برادری کے بعد اپوزیشن ارکان کی جانب سے ایوان میں شدید احتجاج کیا گیا۔

سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ پولنگ بوتھ میں کیمرہ لگانا آئین اور سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے، پولنگ بوتھ کے اندر کیمرے لگانا کسی قانون میں نہیں، یہ اقدام آئین کے منافی ہے۔

رضاربانی نے پریزائیڈنگ افسر سے سوال کیا اجلاس آپ چلارہےہیں یاکوئی اورچلارہا ہے؟ جس پر پریزائیڈنگ افسر نے کہا آپ تشریف رکھیں ہم معمول کی کارروائی شروع کرنےلگےہیں۔

پولنگ بوتھ پر خفیہ کیمرہ نصب ہونے کی نشاندہی کے بعد پریزائیڈنگ افسرنےنیاپولنگ بوتھ بنانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا پولنگ بوتھ نئے سرے سے تیار کئے جائیں گے۔

پریزائیڈنگ آفیسرسیدمظفرحسین کا کہنا تھا کہ رول 9 کے تحت اور کوئی کارروائی نہیں ہوگی، اپوزیشن اراکین تحمل سے بیٹھیں، آج صرف حلف لیا گیا، چیئرمین ڈپٹی چیئرمین کا الیکشن ہوگا۔

یاد رہے ایوان میں پی ڈی ایم کے ارکان نے پولنگ بوتھ پر خفیہ کیمرہ نصب ہونے کی نشاندہی کی تھی، جس پر سینیٹر مصدق ملک اور مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کیمرہ اتار لیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here