Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 رحمت اللعالمینﷺ اسکالرشپ : شفقت محمود نے طلباء کو بڑی خوشخبری سنادی
اسلام آباد : وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ رحمت اللعالمین ﷺ اسکالرشپ ملک بھر کے طلبا کیلئے ہوگی اور 36 ہزار اسکالرشپس اس تعلیمی سال میں دی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے رحمت اللعالمین ﷺ اسکالرشپ پروگرام کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ رحمت اللعالمین ﷺاسکالرشپ ملک بھرکےطلباکیلئےہوگی، حضورﷺکےذریعےسمجھاگیااصل طاقت علم ہے۔
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ رسولﷺنےحصول علم کو فرض قراردیا اور خواتین کو تعلیم کے عمل میں شامل کیا، ریاست مدینہ میں بھی تعلیم کو ترجیح دی گئی تھی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ آزادکشمیر،جی بی کے طلبا بھی اس اسکالرشپ سےمستفید ہوں گے ، اس اسکالرشپ پر5سال میں28ارب روپےخرچ کریں گے اور 36ہزاراسکالرشپس اس تعلیمی سال میں دی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پروگرام کوملک کی129پبلک سیکٹریونیورسٹیزمیں نافذکیاجائےگا، پنجاب کی طرف سے 14ہزار انٹرمیڈیٹ اسکالر شپ اور 891انڈرگریجوئیٹ اسکالرشپ دی جائیں گی۔
وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ پنجاب اس پروگرام کیلئےایک ارب روپےخرچ کرےگا جبکہ خیبر پختونخواہ میں 4ہزار انڈرگریجوئیٹ اور 655انٹر میڈیٹ اسکالرزشپ دی جائیں گی۔