خودمختاری پر حملے کا جواب دینے کے اہل ہو چکے مودی کی بڑھک
Abdul Rehman
کلکتہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بڑھک مارتے کہا نیتاجی نے ایک ایسے ہندوستان کا تصور پیش کیا تھا جو اس کی خودمختاری پر حملہ کرے تو اس کا بھرپور جواب دے سکے۔ وکٹوریہ میموریل میں نتیاجی کی جیتنےکے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ آج اگر نتیاجی زندہ ہوتے تو یہ دیکھ خوش ہوتے کہ ہندوستان اپنی خود مختاری پر حملے کا بھر پور جواب دینے کا اہل ہوچکا ہے اور ایل اوسی سے لے کر ایل اے سی تک کوئی بھی بھارت کی خود مختاری پر حملے سے متعلق سوچ
نہیں سکتا ہے۔ ہندوستان خود کفیل ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کرونا ویکسین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان دنیا کے ان ملکوں میں سے ہے جس نے بہت ہی تیزی اور جلد ی میں کرونا ویکسین کا ایجاد کی اور اپنے شہریوں کو ویکسین فراہم کرنے کے ساتھ اپنے پڑوسی ممالک کو بھی ویکسین فراہم کر رہا ہے۔ ملک تیزی سے خود انحصاری کی طرف قدم بڑھا رہا ہے۔ ملک آزادی کے 75 ویں سال میں داخل ہو رہا ہے۔ ہم ایک خودمختار ہندوستان کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔