خودمختاری پر حملے کا جواب دینے کے اہل ہو چکے مودی کی بڑھک

0


کلکتہ   بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بڑھک مارتے کہا نیتاجی نے ایک ایسے ہندوستان کا تصور پیش کیا تھا جو اس کی خودمختاری پر حملہ کرے تو اس کا بھرپور جواب دے سکے۔ وکٹوریہ میموریل میں نتیاجی کی جیتنےکے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ آج اگر نتیاجی زندہ ہوتے تو یہ دیکھ خوش ہوتے کہ ہندوستان اپنی خود مختاری پر حملے کا بھر پور جواب دینے کا اہل ہوچکا ہے اور ایل اوسی سے لے کر ایل اے سی تک کوئی بھی بھارت کی خود مختاری پر حملے سے متعلق سوچ

نہیں سکتا ہے۔ ہندوستان خود کفیل ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کرونا ویکسین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان دنیا کے ان ملکوں میں سے ہے جس نے بہت ہی تیزی اور جلد ی میں کرونا ویکسین کا ایجاد کی اور اپنے شہریوں کو ویکسین فراہم کرنے کے ساتھ اپنے پڑوسی ممالک کو بھی ویکسین فراہم کر رہا ہے۔ ملک تیزی سے خود انحصاری کی طرف قدم بڑھا رہا ہے۔ ملک آزادی کے 75 ویں سال میں داخل ہو رہا ہے۔ ہم ایک خودمختار ہندوستان کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here