Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 جونیئر ایشیاء ہاکی کپ کے شیڈول کا اعلان
جونیئر ایشیاء ہاکی کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا جوکہ یکم سے 10 جولائی تک بنگلہ دیش میں منعقد ہوگا۔
جونئیر ایشاء کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 10 ٹیمیں شرکت کریں گی جس کے تمام میچز مولانا بھاشانی نیشنل ہاکی اسٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔
شیڈول کے مطابق ایک دن میں 4 میچز کھیلے جائیں گے۔
ٹورنامنٹ کے لیے 10 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت، کوریا، بنگلہ دیش اور چائنیز تائپے جبکہ گروپ بی میں ملائیشیا، جاپان، چین، سنگاپور اور ازبکستان شامل ہے۔
روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 4 جولائی کو ہوگا۔
جونیئر ایشیاء ہاکی کپ گزشتہ سال دسمبر میں شیڈول تھا جو کرونا وائرس وباء کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا۔