جنوبی افریقہ کا پاکستان کو جیت کیلئے 165رنز کا ہدف

0

سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں ڈیوڈ ملر کی شاندار بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے 165 رنز کا ہدف دے دیا۔

 

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 3 رنز اور دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے فتح حاصل ہوئی۔

پاکستان نے حارث رؤف، افتخار احمد اور خوشدل شاہ کی جگہ حسن علی، آصف علی اور زاہد محمود کو شامل کیا ہے۔ زاہد محمود ٹی ٹوئںٹی میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔

جنوبی افریقہ نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔ گلینٹن اسٹرمین کی جگہ اسپنر بجورن فورٹیون کوشامل کیا گیا۔

میچ لاہور کے قدافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

پاکستان

کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، حیدر علی، حسین طلعت، آصف علی، فہیم اشرف، محمد نواز، عثمان قادر، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور زاہد محمود شامل ہیں

جنوبی افریقہ:

جانیمن ملان، ریزا ہینڈرکس، جے جے سمٹس، کپتان ہینرچ کلاسن، بلجون، ڈیوڈ ملر، ڈیوان پریچوریس، اندلے فیلوکوایو، بجورن فورٹیون، لوتھو سیپاملا، تبریز شمس۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here